گستاخانہ فلم بنانے والے ہدایت کارارنوڈ فانڈور نے اسلام قبول کرنے کے ساتھ اہم انکشافات بھی کر دئیے

امریکا اور اسرائیلی لابی نے گستاخانہ فلم کی تیاری پر اکسایا تھا، آج میں اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہوں،ہدایت کارارنوڈ فانڈور

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 2 مارچ 2018 23:35

گستاخانہ فلم بنانے والے ہدایت کارارنوڈ فانڈور نے اسلام قبول کرنے کے ..
کویت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مارچ 2018ء ):گستاخانہ فلم بنانے والے ہدایت کارارنوڈ فانڈور نے اسلام قبول کرنے کے ساتھ اہم انکشافات بھی کر دئیے۔دایت کارارنوڈ فانڈور کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیلی لابی نے گستاخانہ فلم کی تیاری پر اکسایا تھا، آج میں اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فانڈورنے کویتی اخبار الرائے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا اس نے گستا خانہ فلم بنانے کے بعد اپنے جرم سے توبہ کی اور اسلام قبول کرلیا۔

گستاخانہ فلم کے پروڈیوسر نے کہا جب میں نے وہ فلم تیار کی تو اس وقت میں اسلام کے بارے میں یہ سمجھتا تھا کہ اسلام سے یورپ کو خطرہ ہے اور اسلام کی وجہ سے یورپ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔مگر یہ کوئی عذر نہیں تھا بلکہ یہ ہماری جاہلیت کا نتیجہ تھا کہ ہم اسلام کی حقانیت سے واقف نہیں تھے۔ ہم فلم کے ذریعے عوام الناس کو اسلام کے خطرات سے آگاہ کرنا چاہتے تھے مگر آج میں اس فلم کے بنائے جانے پر سخت شرمندہ ہوں۔