وزارت دفاع نے نئے ائیر چیف کے انتخاب کیلئے چار نام بھیج دیئے

وزارت دفاع کی جانب سے چار ناموں پر مشتمل سمری وزیرا عظم کو آئندہ ہفتے بھجوا دئیےگئے ،ائیر چیف مارشل سہیل امان 18 مارچ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 3 مارچ 2018 00:03

وزارت دفاع نے نئے ائیر چیف کے انتخاب کیلئے چار نام بھیج دیئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ2018ء):ائیر چیف مارشل سہیل امان 18 مارچ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔وزارت دفاع نے نئے ائیر چیف کے انتخاب کیلئے چار نام بھیج دیئے۔ وزارت دفاع کی جانب سے چار ناموں پر مشتمل سمری وزیرا عظم کو آئندہ ہفتے بھجوا دئیےگئے ۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے موجودہ سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان 18 مارچ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے، انھیں اٹھارہ مارچ دوہزار پندرہ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاک فضایہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا تھا اور اب وہ بطور ایئر چیف اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد اٹھارہ مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں ان کی جگہ نئے ایئر چیف کے لئے وزارت دفاع کی جانب سے 4 ناموں کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملک ممنون حسین وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایڈوائس پر نئے ائیر چیف کا تقرر کریں گے کیونکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد یہ اختیار وزیر اعظم کو دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ نئے ائیر چیف کیلئے ائیر مارشل فاروق حبیب، مجاہد انور، ارشد ملک اور عاصم ضمیر کے نام زیر غور ہیں یہ چاروں افسران سینیارٹی میں پہلی چار پوزیشنز پر آتے ہیں اور جو سمری تیار کی گئی ہے اس میں بھی ان چاروں کے نام ہی شامل ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر موسٹ ائیر مارشل فاروق حبیب اس وقت وائس چیف آف ائیر سٹاف خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ان کے بعد جو سینئر ہیں وہ ائیر مارشل مجاہد انور ڈپٹی چیف ائیر سٹاف (سپورٹ) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ ان کے بعد ائیر مارشل ارشد محمود ملک ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف ( پرسانل ) ہیں سینئارٹی میں چوتھے نمبر پر ائیر مارشل عاصم ضمیر ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (ایڈمن) ہین ، یہ چاروں پرنسپل سٹاف افسران پاک فضایہ میں دیگر اہم عہدوں پر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرا عظم اگر سنیارٹی کو مد نظر رکھیں تو ایئر مارشل فاروق حبیب کا نام پسندیدہ امیدواروں میں شامل ہے جبکہ ایئر مارشل مجاہد انور بھی اس دوڑ میں شامل سنجیدہ امیدواروںمیں سے ایک ہیں۔