پی سی او ججز کے فیصلے درست ہیں لیکن نواز شریف کے فیصلے کو توثیق نہیں ہوسکتی کیا یہ مذاق نہیں ‘ زعیم حسین قادری

عمران خان پارلیمنٹ کو گالیاں دیتے ہیں ،جو ووٹ دینا نہیں جانتا پارلیمنٹ کا تقدس نہیں رکھتا اسے پارلیمنٹ میں آنا بھی نہیں چاہئے نواز شریف سیاست کے بے تاج بادشاہ ہیں ،پاکستان کے کروڑوں عوام ان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں‘ صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 3 مارچ 2018 13:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پی سی او ججز کے فیصلے درست ہیں لیکن نواز شریف کے فیصلے کو توثیق نہیں ہوسکتی کیا یہ مذاق نہیں ،عمران خان اور ہم میں بہت فرق ہے وہ پارلیمنٹ کو گالیاں دیتے ہیں ،جو ووٹ دینا نہیں جانتا پارلیمنٹ کا تقدس نہیں رکھتا اسے پارلیمنٹ میں آنا بھی نہیں چاہئے،نواز شریف سیاست کے بے تاج بادشاہ ہیں اور پاکستان کے کروڑوں عوام ان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کاامیدواروں کے ٹکٹ منسوخ کر کے پری پول ریگنگ کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ہر آزادامیدوار نواز شریف کا سپاہی ہے ،ووٹرزنواز شریف کے نامزد سینیٹرز کو ووٹ دے کر ثابت کر دیا کہ نواز شریف کسی عہدے کے خواہش مند نہیں بلکہ قومی قائد ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی سی او ججز کے فیصلے درست ہیں لیکن نواز شریف کے فیصلے کو توثیق نہیں ہوسکتی کیا یہ مذاق نہیں ،سیاست کی ڈوریاں نوازشریف کے ہاتھ دے چکے ہیں اور وہ سیاست کے بے تاج بادشاہ ہیںجبکہ انہیں کنگ میکر کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے اور ہم ان پر یقین اوراعتماد کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ہم میں بہت فرق ہے وہ کبھی پارلیمنٹ کو گالیاں دیتے ہیں سینیٹ کا ووٹ کاسٹ نہ کرکے بتا دیا کہ وہ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے ۔عمران جو ووٹ دینا نہیں جانتا پارلیمنٹ کا تقدس نہیں رکھتا اسے پارلیمنٹ میں نہیں آنا چاہئے۔