مرغیوں کو دی جانیوالی خوراک سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ،
بڑی خوش آئند بات ہے گوشت میں کوئی خرابی نہیں‘ چیف جسٹس جب تک معاملہ عدالت میں ہے فیصل مسعودکو تبدیل نہ کیا جائے ،چیف جسٹس پاکستان کی حکومت کو ہدایت پانی فروخت کرنیوالی کمپنیوں کے حوالے سے بھی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش، 340کمپنیاں معیار پر پورا نہیں اتریں‘ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کمپنیاں بوتلوں کے اوپر جو منرلز لکھتی ہیں کیا وہ ان میں پائے جاتے ہیں ہم اپنے بچوں کو ہیپاٹائٹس والا پانی نہیں پلا سکتے‘ جسٹس ثاقب نثار
ہفتہ 3 مارچ 2018 14:52
(جاری ہے)
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے عدالتی کمیشن کے سربراہ مصطفی رمدے کے پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی رمدے وزیر اعلیٰ ہائوس بیٹھے رہتے ہیں ،اتنا اہم کیس ہے لیکن ایک مرتبہ بھی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب معلوم کریں مصطفی رمدے کہاں ہیں۔سماعت کے دوران ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ 1150 کمپنیاںرجسٹرڈ ہیں، 1053 کام کر رہی ہیں،97 کمپنیاں بند ہو چکی ہیں ۔ 135 کمپنیوں کے پانی کے نمونوں کی رپورٹ آنی ہے،578 کمپنیوں کے رزلٹ ٹھیک آئے ہیں.،340 کمپنیاں معیار پر پورا نہیں اتریں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو ہیپاٹائٹس والا پانی نہیں پلا سکتے۔کمپنیاں بوتلوں کے اوپر جو منرلز لکھتی ہیں کیا وہ ان میں پائے جاتے ہیں۔ فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مرغیوں کو دی جانیوالی خوراک سے متعلق از خود نوٹس کیس کی بھی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران رپورٹس پیش کی گئیں ۔ جس میں کہا گیا کہ مرغیوں کے گو شت کے لیے لئے گئے نمونوں میں جراثیم نہیں پائے گئے۔جو مسائل آئے ہیں وہ گوشت سے متعلقہ نہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ توبڑی خوش آئند بات ہے کہ گوشت میں کوئی خرابی نہیں۔ صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے تو صورتحال پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل بھی موجود تھے۔سماعت کے دوران ڈی جی فوڈ نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر پولٹری فارم کا وزٹ کریں گے ۔ایک ماہ میں ایس او پی بنا کر اسٹاف کو تربیت دیں گے ۔چیف جسٹس نے کیس کی مزید سماعت 9مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی کہ جب تک معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے فیصل مسعود کو تبدیل نہ کیا جائے ۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈبہ بند دودھ پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔دودھ کی کمپنیوں کی جانب سے سلمان اکرم بٹ اور دیگر وکلاء نے دلائل دئیے ۔ جس میں انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر ڈبہ پر دودھ نہ ہونے کی تحریر لکھی گئی ہے ۔ معیاری خشک دودھ فراہم کیا جارہا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قدرتی دودھ کی اہمیت سے کسی صورت انکار نہیں کیا جا سکتا۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کو معیاری دودھ کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ فاضل بنچ نے مزید سماعت8مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے اجینو موتو نمک کے حوالے سے بھی سماعت کی ۔ فاضل بنچ کو بتایا گیا کہ اجینو موتو نمک کی درآمد پنجاب حکومت کا دائرہ اختیار نہیں بلکہ اس کی اجازت وفاقی حکومت کی ایک کمیٹی دیتی ہے ۔ جس پر چیف جسٹس نے اجینو موتو نمک کی درآمد کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمک مضر صحت ہے اس کی فروخت کی اجازت نہیں دے سکتے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.