ڈپٹی کمشنر ساہیوال کامیٹرک کے امتحانی مرکزکا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 3 مارچ 2018 16:30

چیچہ وطنی۔3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی نے میٹرک امتحانات کے امتحانی مرکزگورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ساہیوال کا اچانک دورہ کیااور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،انھوں نے سپرنٹنڈنٹ سے مرکز کی سکیورٹی ،سہولیات اور انتظامات بارے معلومات حاصل کیں اورچندطلبہ سے امتحانات کی شفافیت کے بارے میں سوالات کیے جس پر طلبہ نے شاندار انتظامات پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بورڈ دہم اور نہم کے امتحانات کو شفاف بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا اور اس کے لئے بہترین نگران عملہ تعینات کیا گیاہے۔انہوں نے امتحانی مرکز کی اوور آل انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں سے سروس ڈیلوری کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کی جائے گا۔

متعلقہ عنوان :