تعلیم کی بدولت ہم جدیددنیاکے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکردرپیش چیلنجزکامقابلہ کرسکتے ہیں، ڈاکٹرخدائے رحیم میروانی

فروغ تعلیم معاشرہ کے تمام طبقات کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،ڈپٹی کمشنرشہیدسکندرآباد

ہفتہ 3 مارچ 2018 16:32

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنرشہیدسکندرآبادڈاکٹرخدائے رحیم میروانی نے کہاہے کہ تعلیم کی بدولت ہم جدیددنیاکے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکردرپیش چیلنجزکامقابلہ کرسکتے ہیں، فروغ تعلیم معاشرہ کے تمام طبقات کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،نئے تعلیمی سال کے آغازپر ہم سب مل کرایک نئے عزم کے ساتھ اپنی زمہ داریوں کونبھائیں تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم کے زیورسے محروم نہ رہے ، علاقہ کے سرکاری تعلیمی اداروں کوفعال اوران کے مسائل کاحل خصوصی ترجیحات میں شامل ہے ،اس حوالے سے متعلقہ محکمہ سمیت تمام طبقات کے ساتھ مل کرایک مربوط لائحہ عمل کے تحت کام کیاجائے گا،انتظامیہ صوبائی حکومت کی جانب سے فروغ تعلیم سے متعلق پالیسی اور اقدامات پرعملدرآمدکرانے میں مستعدی سے اپنی زمہ داری ادا کرے گی اس حوالے سے کسی بھی کوتاہی اورلاپروائی سے درگزرنہیں کیاجائے گا،ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفترمیں پریس کلب سوراب کے صدرشبیراحمدلہڑی سے نئے تعلیمی سال کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنرڈاکٹرخدائے رحیم میروانی کاکہناتھاکہ تعلیم کے بغیرانسان کی زندگی نامکمل ہے خصوصادورجدیدکے چیلنجزکامقابلہ تعلیم کے بغیرناممکن ہے ہمیں ترقی کے سفرمیں آگے بڑھنے کے لئے اپنی نئی نسل کوجدیداورمعیاری تعلیم سے آراستہ کرناہوگااس حوالے سے صوبائی حکومت ٹھوس اورہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم کے زیورسے محروم نہ رہے تاہم حکومتی پالیسی اوراقدامات اس وقت موثرہوں گے جب معاشرے کے تمام طبقات خلوص کے ساتھ اپنی زمہ داری نبھائیں گے خصوصااساتذہ اوروالدین پربھاری زمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ اپنافرض ایمانداری سے اداکرکے نئی نسل کوجہالت کے اندھیروں کے نذرہونے سے بچائیں اس سلسلے میں انتظامیہ محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کربھرپورکرداراداکرے گی سرکاری تعلیمی اداروں کودرپیش مسائل کا حل اورانہیں بروقت فعال کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پرکام کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :