پنجا ب بھر میں مفت تعلیم کیلئے قائم پنجا ب ایجوکیشن فائونڈیشن کی10398 پارٹنر سکولوں میںکوالٹی ایشورنش ٹیسٹ مکمل

ہفتہ 3 مارچ 2018 16:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) پنجا ب بھر میں مفت تعلیم کے لیے قائم پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنر سکولوں میںکوالٹی ایشورنش ٹیسٹ کے اختتامی تقریب منیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی پیف نے کہا کہ کیو اے ٹی کے دوران کلی طور پر پیف کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔

جنہوں نے موسمی حالات سے بے نیاز ہو کر صوبے کے دوردرازعلاقوںمیں کیو اے ٹی کے بروقت انعقاد کے لیے اپنے فرائض سر انجام دیئے۔ انہوں نے کہا کہ کیو اے ٹی پیپر کی تیاری، چھپائی، اور ترسیل کا کام بھی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے مکمل رازداری کے ساتھ کیا گیا۔اس سال کسی قسم کی بدعنوانی سے بچنے کے لیے کیو اے ٹی پیپرز کی چیکنگ اور نتائج مرتب کرنے کا کام بھی ان ہائوس کیا جا رہا ہے تاکہ کیو اے ٹی نتائج کا جلد اعلان کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی نے کہا کہ وہ پارٹنر سکول مالکان کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کیو اے ٹی کے لیے طلبا کی بھرپور تیاری کروائی اور ان کے امتحانات کے لیے مناسب انتظامات کیے ۔ پیف ترجمان نے کہا کہ صوبہ بھر میں 10398 پارٹنر سکولوں نے تمام اضلاع کے کیو اے ٹی کا انعقاد کیا ۔ جس میں فائونڈیشن ایسسٹڈ سکول کے 3327، پبلک سکول سپورٹ پروگرام کے 4270اورایجوکیشن وئوچر سکیم کے 1628 جبکہ نیو سکول پروگرام کے 1173 سکولوں کو شامل کیا گیا ۔ اس دوران پیف کے ضلعی سطح پر تعینات سٹاف کے ساتھ دیگر افسران نے اپنے فرائض سر انجام دیے ۔ اس دوران ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر، ڈائریکٹرز،ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور اعلیٰ افسران نے کیو اے ٹی کی وقتا فوقتانگرانی جاری رکھی ۔

متعلقہ عنوان :