بھارت کی نسل پرستی کا چہرہ عیاں،دلت سے شادی پر اصرار کرنے والی 20سالہ بیٹی کو باپ نے زہر دیدیا

ہفتہ 3 مارچ 2018 17:36

بھارت کی نسل پرستی کا چہرہ عیاں،دلت سے شادی پر اصرار کرنے والی 20سالہ ..
میسور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2018ء) بھارت کی نسل پرستی کا چہرہ عیاں ہو گیا، دلت سے شادی پر اصرار کرنے والی 20سالہ بیٹی کو باپ نے زہر دیدیا، بیٹی نے 6گھنٹے تڑپ تڑپ کے باپ کے سامنے جان دے دی، پولیس نیملزم کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلت سے شادی پر اصرار کرنے والی 20سالہ بیٹی کو باپ نے زہر دیدیا۔ بیٹی 6گھنٹے تک زہر کے اثر سے پیر رگڑتی رہی اور پھر اس نے باپ کے سامنے ہی دم توڑ دیا۔

باپ دلت کے ساتھ اپنی بیٹی کی شادی کا مخالف تھا۔

(جاری ہے)

بیٹی کی موت کے بعدغیرت کے نام پر قتل کی افواہیںگردش میں تھیں جس پر پولیس نے کارروائی کی اور باپ کو گرفتار کرلیا۔ باپ نے بیحد خاموشی سے اپنی بیٹی کی آخری رسومات ادا کی تھیں۔ 20سالہ سشما کے باپ کمار سے پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے جبکہ اسکی ماں اور چچا کو تلاش کیا جارہا ہے جنہوں نے بچی کے قتل میں ساتھ دیا اور قتل کے بعد سارے ثبوت مٹا دیئے تھے۔ سشما 3بیٹیوں میں سب سے بڑی تھی۔ اس نے کالج میں داخلہ لے لیا تھا لیکن بعد میں کالج جانا چھوڑ دیا تھا۔ باپ اس سے اپنے ہی خاندا ن کے کسی لڑکے سے شادی کروانا چاہتا تھا جبکہ سشما نے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :