اماراتی محکمہ ٹریفک ، شراب پی کر گاڑی چلانے پر ڈرائیونگ لائسنس ایک سال کے لیے معطل کرنے کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 3 مارچ 2018 17:07

اماراتی محکمہ ٹریفک  ، شراب پی کر گاڑی چلانے پر ڈرائیونگ لائسنس ایک ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3 مارچ 2018ء) کیا آپ متحدہ عرب امارات میں رہ رہے ہیں اور آپکے پاس متحدہ عرب امارات کا ڈرائیونگ لائسنس بھی ہے تو بہتر ہے کہ آپ متحدہ عرب امارات میں ٹریفک قوانین کو بھی اچھی طرح یاد کرلیں ۔ بصورت دیگر کوئی بھی غلطی آپکا ڈرائیونگ لائسنس معطل کروا سکتی ہے ۔ متحدہ عرب امارات کے ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں ان خلاف ورزیوں کی لسٹ جاری کی ہے جن پر آپکا ڈرائیونگ لائسنس معطل ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

دھیان رکھیے کہ آپکے ڈرائیونگ لائسنس پر بلیک پوائنٹس 24  نہ ہو جائیں ، کیونکہ 24 بلیک پوائنٹ پر آپکا ڈرائیونگ لائسنس معطل ہو جائے گا۔ ڈرائیونگ لائسنس پر بلیک پوائنٹس لاپرواہی سے گاڑی چلانے ، ڈرائیونگ لائسنس کی وقت پر تجدید نہ کروانے ، حد رفتار کی خلاف ورزی کرنے وغیرہ پر دئیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ شراب پی کر گاڑی چلانے پر ایک سال کے لیے ڈرائیونگ لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔ لاپرواہی سے گاڑی چلانے ، ریڈ سگنل توڑنے اور بھاری گاڑی ممنوعہ علاقے میں لے جانے پر بھی ڈرائیونگ لائسنس ایک سال کے لیے معطل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :