ترقیاتی بجٹ کودرست اور صحیح سمت میں استعمال کرنے کیلئے محکموں کے سربراہان اور سرکاری ملازمین ملازمین اپنے فرائض اورذمہ داریاں قانون اور قاعدے کے مطابق سرانجام دیں،وزیراعظم آزادکشمیر

عوامی خدمت کواپناشعاربنائیں،دفاترمیں ڈسپلن کوقائم رکھاجائے، ملازمین حکومت کااہم حصہ ہیں، حکومتوں کی کامیابی اور ناکامیوں میں ملازمین کابھی بڑااہم رول ہے، ترقیاتی منصوبہ جات کی مانیٹرنگ کا ہرممکن خیال رکھاجائے، کوالٹی پرکسی قسم کاکمپرومائز نہ کیاجائے، ریاستی وسائل کادرست اور صحیح استعمال عمل میں لایاجائے، سرکاری محکمہ جات اپنے دفاترکے باہرشکایات بکس نصب کریں ، راجہ فاروق حیدرکاضلعی ترقیاتی جائزہ اجلاس سے خطاب

ہفتہ 3 مارچ 2018 18:35

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے 22 ارب کے ترقیاتی بجٹ کودرست اور صحیح سمت میں استعمال کرنے کے لیے محکموں کے سربراہان اور سرکاری ملازمین ملازمین اپنے فرائض اورذمہ داریاں قانون اور قاعدے کے مطابق سرانجام دیںاور عوامی خدمت کواپناشعاربنائیں،دفاترمیں ڈسپلن کوقائم رکھاجائے، ملازمین حکومت کااہم حصہ ہیں، حکومتوں کی کامیابی اور ناکامیوں میں ملازمین کابھی بڑااہم رول ہے۔

مسلم لیگ ن کی حکومت ملازمین کی عز ت نفس کا ہرممکن خیال رکھ رہی ہے ۔ ترقیاتی منصوبہ جات کی مانیٹرنگ کا ہرممکن خیال رکھاجائے اور کوالٹی پرکسی قسم کاکمپرومائز نہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

ریاستی وسائل کادرست اور صحیح استعمال عمل میں لایاجائے تاکہ عوام الناس کوزیادہ سے زیادہ فائدہ ملے۔ سرکاری محکمہ جات اپنے دفاترکے باہرشکایات بکس نصب کریں تاکہ عوامی شکایات کاازالہ ہوسکے۔

جاریہ ترقیاتی منصوبہ جات کے معیار اور رفتار کا خاص خیال رکھاجائے۔ میونسپل کارپوریشن شہرمیں صحت وصفائی کے نظام کومزید بہتربنائے۔ نیوسٹی اور سمال ٹائونز میں واپڈاکے بقیہ کاموں کی تکمیل کے لیے باقاعدہ واپڈاحکا م سے میٹنگ کرکے حل کیے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے ضلعی ترقیاتی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرآزادکشمیر کے وزیرصحت عامہ ڈاکٹرنجیب نقی،وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز ،وزیر سپورٹس چوہدری محمد سعید، وزیرخوراک سیدشوکت شاہ ،وزیر ٹرانسپورٹ ناصر ڈار ، وزیر اعظم عملدرآمدمعائنہ کمیشن کے چیئرمین کرنل (ر) وقار احمد نور ،ممبران اسمبلی چوہدری مسعود خالد ،چوہدری رخسار احمد ، سابق امیدوار اسمبلی نذیر انقلابی، سابق امیدواراسمبلی ڈاکٹرامین چوہدری، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، سیکرٹری ہیلتھ سروسز میجرجنرل خالد حسین اسد، سیکرٹری ورکس ملک ا سرار،سیکرٹری تعلیم راجہ امجدپرویز علی خان، کمشنرمیرپورڈویژن چوہدری محمدطیب، ڈی آئی جی راشدنعیم، ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے چوہدری اعجاز رضا، چیف انجینئربلڈنگ خالد سلطان،ڈپٹی کمشنر انصر یعقوب ،ایس ایس پی سید ریاض حیدر بخاری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ فاروق اکرم خان ، ایس ای بلڈنگ سردار جاوید ، ایس ای شاہرات چوہدری احمدعلی، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن طاہرمحمودمرزا، ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل چیئرمین عبدالمالک ،ڈی ایچ او ڈاکٹراصغرعلی چوہدری، ایم ایس ڈاکٹرفاروق نور، ایس ای بلڈنگ اعجاز جاوید، پی ڈی رٹھوعہ ہریام شیخ ارشدمحمود، ڈویژنل ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ محمدشبیرعباسی، اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ راجہ طاہرخالق، اسٹیٹ آفیسر ایم ڈی اے سردار عدنان خورشید، ایکسین شاہرات طاہرمحمود بٹ، ایکسین بلڈنگ ندیم اقبال، ایس ای برقیات افضل ضیائی، ایکسین پی ایچ ای راجہ فرید خان، ناظم جنگلات سردارنصیراحمد، ڈی ایف او راجہ جہانزیب،ڈائریکٹراسٹیٹ مینجمنٹ سردارخالد محمود، ڈویژنل ڈائریکٹرسکولز افضال بیگ کے علاوہ دیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں میونسپل کارپوریشن ، تعمیرات عامہ بلڈنگ، شاہرات، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پی ایم یو، رٹھوعہ ہریام برج، برقیات، جنگلات، لوکل گورنمنٹ ، ہیلتھ ، ایم ڈی ایچ اے سمیت دیگر محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کے جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی پراگرس رپورٹس پیش کیں۔ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے جملہ محکموں کے سربراہان کوہدایات کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں کے جاریہ منصوبہ جات کی مانیٹرنگ کویقینی بنائیں ۔

ترقیاتی منصوبہ جات میں غفلت ، لاپروائی اور کرپشن کرنے والوں کوکسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا۔ ریاست جموںوکشمیرکے وسائل عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ ہونے چاہئیں۔ میرپورمیں پانی، بجلی، صحت وصفائی،ذرائع رسل ورسائل سمیت دیگر جملہ سہولیات کی فراہمی کے لیے سرکاری افسران اپنابنیادی فریضہ سرانجام دیں۔ تعمیروترقی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیاجائے۔

وزیراعظم نے ضلع بھرکی جاری مین سڑکات ،پلوں،رابطہ سڑکوں،سرکاری عمارات ، شجرکاری،پانی، بجلی، سیوریج ، لوکل گورنمنٹ کی سکیموں کی رفتارکوبڑھانے اور لوگوں کے جلد مسائل حل کرنے کی ہدایات دیں۔انھوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کسی کے ذاتی ملازم نہیں وہ ریاست کے ملازم ہیںاوروہ ریاست، حکومت اور عوام کے آگے جواب دے ہیں، کسی بھی ملازم نے غفلت یاکرپشن برتی تواس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ملازمین اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے سرانجام دیں۔وہ ریاست کے وسائل کے محافظ ہیں ریاستی وسائل کااستعمال درست ہوناچاہیے۔گڑھ بڑھ کرنے والے قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے۔ انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملازمین کی عزت ونفس کاہرممکن خیال رکھ رہی ہے۔ ملازمین کوچاہیے کہ وہ مالیاتی ڈسپلن کوفالوکریں۔

متعلقہ عنوان :