چوہدری سرورکی جیت سے (ن) لیگ میں صف ماتم بچھ گئی‘سید صمصام علی بخاری

تحریک انصاف جنرل الیکشن میں پنجاب سمیت پورے پاکستان میں کامیابی حاصل کرے گی

ہفتہ 3 مارچ 2018 20:37

چوہدری سرورکی جیت سے (ن) لیگ میں صف ماتم بچھ گئی‘سید صمصام علی بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ سینٹ کی سیٹ جیتنے پر چوہدری سرور کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پنجاب سے تحریک انصاف کی جیت سے (ن) لیگ بکھرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، چوہدری سرورکی جیت سے (ن) لیگ میں صف ماتم بچھ گئی ، تحریک انصاف جنرل الیکشن میں پنجاب سمیت پورے پاکستان میں کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سید صمصام علی بخاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ، انہوںنے کہاکہ تحریک انصا ف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اور پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر ہنگامی بنیادوں پر ملکی مسائل کو حل کرے گی اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بہتر منصوبہ بندی کی جائے گی۔ سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اس پر قابو پایا جائے گا اور ملکی دولت لوٹنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :