Live Updates

سسینیٹ الیکشن کی تمام 52 نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج ۔ آزاد امیدوار 27، پیپلز پارٹی 12 جبکہ تحریک انصاف 6 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 مارچ 2018 20:40

سسینیٹ الیکشن کی تمام 52 نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج ۔ آزاد امیدوار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ2018ء) سسینیٹ الیکشن کی تمام 52 نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے سینیٹ انتخابات کے تمام غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ سسینیٹ الیکشن کی تمام 52 نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں آزاد امیدوار 27، پیپلز پارٹی 12 جبکہ تحریک انصاف 6 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ایم کیو ایم ایک، جے یو آئی ف 2، فنکشنل لیگ 1 اور جماعت اسلامی بھی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ منتخب ہونے والے آزاد سینیٹرز میں سے زیادہ تر کا تعلق ن لیگ سے ہے۔ انتخابات کے دوران کئی بڑے اپ سیٹ بھی دیکھنے میں آئے۔ پنجاب میں مطلوبہ نمبرز نہ ہونے کے باوجود تحریک انصاف کے چوہدری سرور سینیٹ کی نشست جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری جانب خیبرپختوںخواہ میں بھی پیپلز پارٹی نے سرپرائز دیتے ہوئے 2 نشستیں حاصل کیں اور ن لیگ بھی 2 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ تاہم اسلام آباد اور پنجاب کی ٹیکنو کریٹ و جنرل نشستیں ن لیگ باآسانی جیتنے میں کامیاب رہی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات