قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی تمام نو منتخب سینٹرز کومبارک باد

جمہوری عمل کے ایک اور اہم مرحلے کی تکمیل خوش آئند قدم ہے، سید خورشید شاہ

ہفتہ 3 مارچ 2018 22:02

قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی تمام نو منتخب سینٹرز کومبارک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2018ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے تمام نو منتخب سینٹرز کومبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کے ایک اور اہم مرحلے کی تکمیل خوش آئند قدم ہے اور امید ہے کہ نو منتخب سینٹرز ملکی ترقی، جمہوری استحکام اور آئین کی سربلندی کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مڈل کلاس اور اقلیتوں کو ایوانِ بالا میں نمائندگی دے کر ملک میں حقیقی جمہوریت کے فروغ کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے۔