ن لیگ سے وابستہ نوجوان پارٹی کاہراول دستہ ہیں ۔گورنرپنجاب

ہفتہ 3 مارچ 2018 22:36

ن لیگ سے وابستہ نوجوان پارٹی کاہراول دستہ ہیں ۔گورنرپنجاب
ملتان۔3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاہے کہ نوجوا ن نسل کسی جماعت اورا نجمن میں ر گِ جان کی حیثیت رکھتی ہے ۔ مسلم لیگ (ن)سے وابستہ نوجوان پارٹی کا ہراول دستہ ہیں ،ان کاکر دا ر کسی طور بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر سرکٹ ہائوس ملتا ن میں ملک آصف رفیق رجو انہ ایڈ وکیٹ ، زاہد ند یم گڈ و ،ند یم کھو کھر کی قیا دت میں آ نے وا لے پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے عہد ید ارو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجو انہ نے کہا کہ ہما ر ی نوجوا ن نسل ملک وقو م کیلئے اچھی سوچ وقوت رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستا ن مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک بڑ ھ رہا ہے،نوجوا ن پارٹی قیا دت کی ہد ایا ت کے مطابق مل جل کر کا م کر یں اور مسلم لیگ(ن) کے پیغا م کو ہر شہر ی تک پہنچا یا جا ئے ۔

(جاری ہے)

پارٹی قیا د ت الیکشن کیلئے جس کو بھی ٹکٹ دے نوجوان نسل اس کی جیت کیلئے جا ن لڑا ئے ۔

گورنر پنجا ب نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ پا رٹی کا ساتھ دیا ہے ،ہم گروپنگ پر یقین نہیں رکھتے ،پا رٹی ڈسپلن کے پا بند ہیں ۔پارٹی جس امید وا ر کو بھی امید وار نامز د کر ے ہم ان کی بھرپور حمایت کیلئے تیا ر رہیں گے ۔انہو ں نے پاکستا ن مسلم لیگ کے یوتھ ونگ کے عہدید ارو ں کو تلقین کر تے ہوئے کہا کہ وہ دل وجا ن سے پا رٹی کے مفا د کیلئے کا م کریںاور لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے کو شا ں رہیں۔

متعلقہ عنوان :