دنیا کا سب سے اونچا ہیٹ، جس کی اونچائی 18 فٹ 9 انچ ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 3 مارچ 2018 23:53

دنیا کا سب سے اونچا ہیٹ، جس کی اونچائی 18 فٹ 9 انچ  ہے

فلوریڈا کے ایک شخص کا 18 فٹ 9 انچ کا ہیٹ دنیا کا سب سے لمبا ہیٹ ہوسکتا ہے۔ اس آرٹسٹ نے دنیا کا سب سے لمبا ہیٹ رکھنے کے سلسلے میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو تمام ضروری کاغذات جمع کروا دیے ہیں۔اس ہیٹ کی لمبائی 18 فٹ 9 انچ ہے۔

(جاری ہے)


اس ہیٹ کو بنانے والے تامپا کے شخص اوڈیلن اوزیر نے بتایا کہ موجودہ ورلڈ ریکارڈ میں سب سے بڑے ہیٹ کی لمبائی 9 فٹ 9 انچ ہے جبکہ اس کا بنایا گیا بڑا سا ہیٹ پیمائش میں 18 فٹ 9 انچ ہے۔

اسے یہ ہیٹ بنانے میں تقریباً سات ہفتے لگے جس کو مور کے اصلی پروں کے علاو ہ مصنوعی ہیرے ،، ربنز اور پرندوں کی سجاوٹی اشیاء سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اوزیر کے مطابق جلد ہی اس ہیٹ کو تامپا میں ایلاز فوکارٹ کیفے میں نمائش کے طور پر رکھ دیا جائے گا۔ اس کا کہنا ہے کہ "ہیٹ ہمیشہ اپنے پہننے والے شخص کے وقار میں اضافہ کرتے ہیں۔