آزادکشمیر میں ماحولیاتی مسائل کے تدارک کیلئے قائم ادارہ تحفظ ماحولیات منظر عام سے غائب

محکمہ تحفظ ماحولیات کے آفیسران صرف تنخواہوں اور مراعات کی وصولی تک محدو د ہو کر رہ گئے

اتوار 4 مارچ 2018 12:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء)آزادکشمیر میں ماحولیاتی مسائل کے تدارک کیلئے قائم ادارہ تحفظ ماحولیات منظر عام سے غائب ، ذمہ داران کی لاپرواہی نے محکمہ کو مفلوج کر کے رکھ دیا ماحولیات کیلئے بننے والے قوانین پر عملدرآمد خواب بن کر رہ گیا گردو غبار پھیلانے والی کر ش مشینوں کی روک تھام ، پلاسٹک بیگ کے تدارک ، عوام میں شعور کی بیداری کیلئے کوئی بھی عملی اقدامات اٹھانے سے ادارہ کے افیسران قاصر ، محکمہ تحفظ ماحولیات کے آفیسران صرف تنخواہوں اور مراعات کی وصولی تک محدو د ہو کر رہ گئے ریاست کو مستقبل قریب میں شدید ماحولیاتی مسائل سے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لی گئیں تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کی تحفظ ماحولیات ایجنسی کی عملی کارکردگی حالیہ چند ماہ کے دوران نہ ہونے کے برابر ہے ریاست میں ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کروانے اور ماحول کو تباہی سے بچانے کیلئے قائم کردہ ادارہ صرف مراعات اور تنخواہوں کے حصول کا ذریعہ بنا ہوا ہے ادارہ کے افیسران اور اہلکاران اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مکمل طو رپر نا کام ہو چکے ہیں آزادکشمیر ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے حالیہ عرصہ میں بے پناہ مشکلات کا سامنا کر رہا ہے پن بجلی منصوبوں سے جنم لینے والے ماحولیاتی مسائل کے تدارک کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے ان منصوبوں کے عدم اعترا ض کی سند جاری کرنے سے پہلے کے قواعد ضوابط پر پر عملدرآمد کروانے میں بھی ماحولیاتی ایجنسی بری طرح ناکام ہوئی آزادکشمیر کے ماحول کے تحفظ کیلئے گزشتہ چند ماہ سے اس ادارے کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا محکمہ کے افیسران اور اہلکاران صرف تنخواہوں کی وصولی اور مراعات کے حصول تک محدود ہو کر رہ گئے ہیںتحفظ ماحولیات کیلئے کام کرنیوالی سماجی تنظیموں اور رضا کاروں نے وزیراعظم آزادکشمیر سے محکمہ کی ناقص کارکردگی پر نوٹس لینے اور اسے فعال کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہی-