پاکستان میں تمام منصوبے نواز شریف کی وزارت عظمی میں شروع ہوئے،ن لیگ کے شیروں کو ن لیگ کی فتح مبارک ہو۔ مریم نواز کا گجرات میں جلسے سے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 4 مارچ 2018 16:43

پاکستان میں تمام منصوبے نواز شریف کی وزارت عظمی میں شروع ہوئے،ن لیگ ..
گجرات (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مارچ 2018) تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گجرات میں جلسے سے خطاب کیا ۔مریم نواز نے سٹیج پر آ کر شرکاء کی ویڈیو بھی بنائی ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے نواز شریف اور مسلم یگ ن کو سرخرو کیا۔نواز شریف سے مسلم لیگ ن کی صدارت چھن جانے کے بعد سینیٹ کا فیصلہ آ گیا۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کے شیروں کو سینیٹ کی فتح مبارک ہو۔ان فیصلوں کے بعد مخالفین کی شکست واضح ہے۔نواز شریف کے مخالفین تو اپنوں کو بھی ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے پاکستان سے اند ھیرے مٹائے اس کا نام روشنی سے کیسے مٹاؤ گے۔پاکستان میں تمام منصوبے نواز شریف کی وزارت عظمی کے دور سے شروع ہوئے۔ہر بڑے منصوبے پر شہباز شریف اور نواز شریف کا نام لکھا ہے