فیصلہ کن جنگ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی،نواز شریف

نواز شریف کے دستخط پر اعتراض کرنے والے نواز شریف کے دستخط والے بجلی کے کارخانے بھی بندکر دیں، سابق وزیراعظم کاگجرات میں جلسہ سے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 4 مارچ 2018 16:59

فیصلہ کن جنگ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی،نواز ..
گجرات (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مارچ 2018) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا گجرات میں جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئیندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی۔نواز شریف کے دستخط پر اعتراض کرنے والے نواز شریف کے دستخط والے بجلی کے کارخانے بھی بندکر دیں تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کا گجرات میں جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا بیانیہ عوام کے دل میں اترچکااور اب فیصلہ کن جنگ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی ٹکٹ چھین کر کیا ملا فیصلہ آ گیا کہ ن لیگ سے تعلق رکھنے والا سینٹ کے انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتا۔سینٹ کی ٹکٹوں پر میرے دستخط کے حوالے سے اعتراض کیا گیا۔لیکن نواز شریف کے دستخط والے بجلی کے کارخانوں کو بھی بند کریں اور ایٹمی پروگرام بھی بند کر دیں۔

(جاری ہے)

یہ بھی دیکھیں کون کون سے جج میری دستخط کی وجہ سے عدالت میں بیٹھے ہیں۔

کیا ان کو بھی منصب سے ہٹا دیں گے؟نواز شریف کا کہنا تھا کہ صوبائی اور قومی اسمبلیوں نے سینیٹ کے انتخاب میں میرے خلاف فیصلوں کو مسترد کر دیا۔نواز شریف کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ملک میں سڑکوں کا جال بچھانے والے نواز شریف کو نکال دو۔میرے خلاف فیصلے صرف غصے اور انتقام میں کئے جا رہے ہیں۔نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں عوام کو اس بات پر فخر ہونا چاہئیے۔نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے وہ پوارا کرتا ہے۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اگلی حکومت مسلم لیگ ن کی آئے گی۔