ابو ظہبی میں لاپرواہی سے سڑک پار کرنیوالے افراد کو2کروڑ درہم جرمانہ کیا گیا

اتوار 4 مارچ 2018 19:20

ابو ظہبی میں لاپرواہی سے سڑک پار کرنیوالے افراد کو2کروڑ درہم جرمانہ ..
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء) متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظہبی میں لاپرواہی سے سڑک پار کرنے والے 50 ہزار سے زائد افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بے احتیاطی سے روڈ کراس کرنے والوں کی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال 50 ہزار 700 شہریوں کو پیدل سڑک پارکرنے میں لاپرواہی برتنے پرفی فرد 400 درہم جرمانہ عائد کیا گیا۔

ان افراد نے پیدل سڑک پار کرنے کے لیے غیر مختص جگہ استعمال کی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ پیدل چلنے والوں کی طرف سے روڈ کراس کرنے میں احتیاط نہ برتنا ہے۔ ایک سال میں گاڑیوں کی ٹکر سے 50 سے زائد پیدل چلنے والے شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ ابوظہبی پولیس کے سادہ لباس اہلکار سڑکوں پر راہگیروں پر نظر رکھتے ہیں اور جیسے ہی کوئی شخص بے احتیاطی سے سڑک پار کرتا ہے تو اسے موقع پر ہی جرمانہ کردیا جاتا ہے۔ پولیس نے حادثات سے بچنے کے لیے شہریوں کو سڑک پار کرنے میں احتیاط کرنے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ عنوان :