موٹر وے پولیس میں جلد پانچ ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی،ڈی آئی جی محمد عمر شیخ

اتوار 4 مارچ 2018 19:50

موٹر وے پولیس میں جلد پانچ ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی،ڈی آئی جی محمد ..
راولپنڈی04(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے محمد عمرشیخ نے کہا ہے کہ سی پیک ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے نہ صرف نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔موٹر وے پولیس میں جلد پانچ ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی جس سے ملک بھر میں ایک محفوظ سفر کی سہولت ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ و زیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے دوران مختلف امور بشمول پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت موٹروے پولیس کا اولین فریضہ ہے،موٹروے پولیس محفوظ سفر اور دوران سفر بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر دم کوشاں ہے، اسطرح موٹروے پولیس مستقبل میں بھی قانون کے نفاذ اور موٹروے پر سفر کرنے والوںکی مدد کو یقینی بنائے گی ۔انہوں نے کہا ہے کہ ای ٹکٹنگ متعارف ہونے کے بعد موٹر وے کو جدید سسٹم سے لیس کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :