یورپی یونین نے بڑی انٹر نیٹ کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ بنا لیا

اتوار 4 مارچ 2018 22:20

یورپی یونین نے بڑی انٹر نیٹ کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ بنا ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) یورپی یونین نے بڑی انٹر نیٹ کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ ایمازون اور فیس بٴْک جیسی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں پر یورپی یونین کی جانب سے عنقریب ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ گزشتہ روز یہ بات فرانسیسی وزیر خزانہ بٴْرونو لی میئر نے ایک مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے میئر کے مطابق یونین کے ہر اٴْس رکن ملک میں جہاں یہ کمپنیاں سرگرم ہیں اور اٴْن کے صارفین موجود ہیں وہاں 2 تا 6 فیصد تک ٹیکس کے نفاذ کا منصوبہ جلد پیش کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ یورپی کمیشن بلاک کے لیے نیا ٹیکس منصوبہ رواں ماہ مارچ کے اواخر میں پیش کرنے والی ہے۔ ناقدین کے مطابق گٴْوگل، ایمازون، فیس بٴْک اور ایپل جیسی بڑی کمپنیاں ٹیکس بچانے کے ہتھکنڈے بروئے کار لاتی ہیں جن سے یورپی حکومتوں کو سالانہ کئی بلین یورو کا نقصان بھی ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :