جنوبی کوریا کا اعلیٰ سطحی وفد (آج) شمالی کوریا کا دورہ کرے گا

اتوار 4 مارچ 2018 22:20

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) جنوبی کوریا کا اعلیٰ سطحی وفد (آج) پیر کو شمالی کوریا کا دورہ کرے گا۔ اس بات کا اعلان جنوبی کوریا کی جانب سے کیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کے 10 رکنی اس وفد کی صدارت جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کے ڈائریکٹر چنگ اوئی یونگ کریں گے۔

(جاری ہے)

سیئول حکومت کے 2 روزہ دورے میں اس وفد کے ارکان شمالی کوریا کے حکام سے مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ اس دورے کا مقصد جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو کم کرنا اور پیونگ یانگ اور واشنگٹن حکومتوں کے مابین مذاکراتی عمل کو بحال کرنا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب جنوبی کوریائی خصوصی مندوبین کا ایک وفد شمالی کوریا کا دورہ کر ے گا۔