ثاقب نثار ایکٹوازم نہیں بلکہ آئین کوضم کررہے ہیں،افتخار چوہدری

مافیا جیسے ریمارکس بھی نہیں دینے چاہئیں،چیف جسٹس کے پاس آئین کی طاقت ہے قسمیں کھاکروضاحت نہ پیش کریں۔سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 4 مارچ 2018 22:32

ثاقب نثار ایکٹوازم نہیں بلکہ آئین کوضم کررہے ہیں،افتخار چوہدری
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مارچ 2018ء) : سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ
ثاقب نثار ایکٹوازم نہیں بلکہ آئین کوضم کررہے ہیں، مافیا جیسے ریمارکس بھی نہیں دینے چاہئیں، چیف جسٹس کے پاس آئین کی طاقت ہے قسمیں کھا کروضاحت نہ پیش کریں،نیب میں نوازشریف کوسزا ہوئی توفوری صدارتی معافی مل سکتی ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ میں کوئی پی سی اوجج نہیں ہے۔

ثاقب نثار ایکٹوازم نہیں بلکہ آئین کوزم کررہے ہیں۔آئینی ترامیم کوسپریم کورٹ کالعدم قرار دے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کے پاس آئین کی طاقت ہے قسمیں کھاکروضاحت نہ پیش کریں۔ مافیا جیسے بھی ریمارکس نہیں دینے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ نیب عدالت نے نوازشریف کوسزا دی توفوری صدارتی معافی مل سکتی ہے۔نوازشریف کودوبارریلیف (3)184کے تحت ملا۔نوازشریف اور رحمان ملک کوپہلے بھی معافی مل چکی ہے۔افتخارچوہدری نے کہاکہ اگربنی گالہ اراضی کااین اوسی جعلی ہے توعمران خان کومستعفی ہوجانا چاہیے۔سینیٹ الیکشن ہوگیا اب چیلنج نہیں ہوسکتا،پشاورہائیکورٹ کے نوٹس کے بعد خیبرپختونخواہ کاسینیٹ الیکشن متاثرہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاستدان تبھی سوموٹوکیخلاف ہوتے ہیں جب فیصلے ان کیخلاف آئیں۔