کویت ، نشے کی حالت میں نیم برہنہ گھومنے والا ایشیائی گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 5 مارچ 2018 11:12

کویت ، نشے کی حالت میں نیم برہنہ گھومنے والا ایشیائی گرفتار
کویت سٹی  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے نیم برہنہ گھومنے والے ایشیائی کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

کویتی اخبار کے مطابق خیطان شہر کی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص انتہائی نا مناسب حالت میں سڑک پر گھوم رہا ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے نیم برہنہ حالت میں گھومنے والے ایشیائی کوگرفتار کیا جس کا ابتدائی طبی معائنہ کرنے پر معلو م ہوا کہ اس نے نشہ کیا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :