امرود کو درمیانی شور زدہ زمین میں کامیابی سے اگایا جاسکتاہے، زرعی ماہرین

پیر 5 مارچ 2018 13:35

فیصل آباد۔5 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2018ء)امرود کو درمیانی شور زدہ زمین میں کامیابی سے اگایا جاسکتاہے تاہم باغبانوں کو شدید متاثر ہ زمینوں میں امرود کے پودے لگانے سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے ۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے بتایاکہ امرود ایک جھاڑی دار درخت کی شکل کا پوداہوتاہے جس کی اوسطاً اونچائی 12 سی15فٹ تک ہوری ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ امرود عام زمینوں میں ریتلی سے بھاری میرا زمین میں پرورش پاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امرود کے پودے مارچ یا پھر ستمبر میں لگانے چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ عام طور پر دیکھا گیاہے کہ جو پھلدار پودے کلراٹھی زمینوں میں درج بالا طریقہ سے لگائے گئے ہیں وہ 4 سے 5سال کے بعد پھل دینا کم کر دیتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حالیہ تحقیق سے ثابت ہواہے کہ اگر شدید متاثرہ زمینوں میں امرود کاپودا لگایاجائے تو وہ پیداوار دینے کے قابل نہیں رہتاتاہم اگر دیگر زمینوں میں یہ پودا پیداوار دینا کم کرے تو باغ میں کھیت کی ضرورت کے مطابق جپسم 100فیصد بمعہ 40کلوگرام گوبر کی کھاد اور 2کلوگرام یوریا فی پودا ڈال کر امرود کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیاجاسکتاہے۔