سپریم کورٹ نے 4نومنتخب سینیٹرزکے نوٹیفکیشن روک دیے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 مارچ 2018 16:54

سپریم کورٹ نے 4نومنتخب سینیٹرزکے نوٹیفکیشن روک دیے
 اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 مارچ 2018ء) : سپریم کورٹ نے 4نومنتخب سینیٹرزکے نوٹیفکیشن روک دیے ہیں، دوہری شہریت والے سینیٹرزنہیں بن سکتے، سیکرٹری الیکشن کمیشن کوحکم دیتے ہیں کہ وہ ان سینیٹرزکے نوٹیفکیشن جاری نہ کرے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے دوہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران اٹارنی جنرل نے اپنے بیان میں سپریم کورٹ کوبتایاکہ چارسینیٹرز کی دوہری شہریت ہے۔

ان سینیٹرز میں تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹرچوہدری سرور،مسلم لیگ ن کے ہارون اختر، نزہت صادق اور سعدیہ عباسی شامل ہیں۔سپریم کورٹ حکم دیا ہے کہ کیس کے فیصلے تک الیکشن کمیشن ان سینیٹرز کانوٹیفکیشن جاری نہ کرے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دوہری شہریت والے سینیٹرزنہیں بن سکتے۔تاہم سیکرٹری الیکشن کمیشن کوحکم دیتے ہیں کہ وہ ان سینیٹرزکے نوٹیفکیشن جاری نہ کرے۔

متعلقہ عنوان :