پنجاب یونیورسٹی اساتذہ کا اعزاز

پیر 5 مارچ 2018 20:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے پنجاب یونیورسٹی اساتذہ کو متعلقہ شعبوں میں اعلی کارکردگی کی بنیاد پر مختلف ایوارڈز سے نوازا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی کے چیئرمین شعبہ زوالوجی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبا ل قاضی کو بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جبکہ چیئرپرسن شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر کنول امین اور ایسو سی ایٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی ڈاکٹر رفعیہ رفیق کوبیسٹ ریسرچ پیپر ایوارڈز سے نواز گیا ہے۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے اس شاندار کامیابی پر اساتذہ کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :