پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پیر 5 مارچ 2018 20:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ تقریب تقسیم اسناد کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ تقریب میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید ، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین، پرنسپل کالج آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر عرفان ندیم بخاری، سینئر فیکلٹی ممبران ، طلباء و طالبات اور ان کے والدین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین نے کہا کہ کالج میں تحقیق کا کلچر پروان چڑھ رہا ہے اور ہر سال کالج اساتذہ کے امپیکٹ فیکٹر جرنلز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ندیم عرفان بخاری نے کہا کہ کالج میں طلبہ کو بہترین اساتذہ ، لیبارٹریاں ، اور تحقیقی سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے طلبہ کے صنعتوں کے ساتھ روابط کوبھی فروغ دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں طلبہ کی تعلیم کے ساتھ کردار سازی پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔ تقریب میں سیشن2012-2017 کے ڈاکٹر آف فارمیسی کے 216 طلباء وطالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :