جو لوگ ہارس ٹریڈنگ کی زد میں آئے ہیں ان سب کا چہرہ پاکستانی عوام کے سامنے لائینگے، امتیاز شاہد قریشی

پیر 5 مارچ 2018 21:44

جو لوگ ہارس ٹریڈنگ کی زد میں آئے ہیں ان سب کا چہرہ پاکستانی عوام کے ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2018ء)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اُمور امتیاز شاہد قریشی نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ سینٹ الیکشن میںہماری پارٹی و دیگر اراکین اسمبلی کو پانچ کروڑ سے لیکر آٹھ کروڑ تک روپے کی پیشکش کی گئی لیکن پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے ملک اورصوبے کی سربلندی کے لئے پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ دیا ۔

اُنہوں نے کہا کہ پارٹی قائدین کی جانب سے پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے والے اُمیدواروں کے لیے گروپ تشکیل دئیے گئے جس گروپ میں میرا نام شامل تھا اس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، مشتاق غنی،اشتیاق اُرمڑ،اسد قیصر،عاطف خان،شہرام ترکئی،شاہ فرمان،میاں جمشید کاکا خیل،محمد علی ترکئی،زار گل،علی آمین گنڈاپور،محمود خان،ڈاکٹر آمجد،ڈاکٹر مہر تاج روغانی،اکبر ایوب،قلندر لودھی،شوکت یوسفزئی شامل تھے جنہوں نے پارٹی قائدین کے فیصلہ پر فیصل جاوید کے حق میں اپنا فیصلہ دینا تھا اُنہوں نے کہا کہ مکمل گروپ نے مخلصانہ طور پر فیصل جاوید کے حق میں اپنی رائے کا اظہار کیا اور ہارس ٹریڈنگ کی لعنت ،کروڑوں کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور اس کے سربراہان کی سربلندی کے لیے ووٹ پول کیا ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ہارس ٹریڈنگ کی زد میں آئے ہیں ان سب کا چہرہ پاکستانی عوام کے سامنے لائینگے اور اس امر پر پارٹی سربراہان کی جانب سے شدید اقدامات اٹھائے جائینگے ۔