ترک فضائیہ کا شامی علاقے عفرین میں حملہ،36 کرد اور شامی فوجی ہلاک ہوگئے

پیر 5 مارچ 2018 22:03

ترک فضائیہ کا شامی علاقے عفرین میں حملہ،36 کرد اور شامی فوجی ہلاک ہوگئے
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء) شام کے علاقے عفرین میں ترک فضائیہ کے حملے میں 36کرد اور شامی فوجی ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے عفرین پر ترک فضائیہ کی جانب سے کئے گئے تیسرے بڑے حملے کے نتیجے میں کرد ملیشیا اور شامی حکومت کے 36فوجی جاںبحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

خلیجی اخبار کے مطابق شام میں خانہ جنگی کے 8برسوں کے دوران 4لاکھ 65ہزار افراد مارے گئے۔ ایک کروڑ بیس لاکھ شامی آج بھی دربدر ہیں۔رپورٹ کے مطابق لاکھوں افراد کی موت نے عالمی اداروں کی کارکردگی پر پھر سوالیہ نشان لگا دیا ہے،مشرقی غوطہ میں بھی شامی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :