اے ایس پی سرکل بالاکوٹ دانیال احمد خان (کل) بالاکوٹ میں کھلی کچہری سے خطاب کریں گے

پیر 5 مارچ 2018 22:05

بالاکوٹ۔ 3 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2018ء) اے ایس پی سرکل بالاکوٹ دانیال احمد خان (کل) منگل کو بالاکوٹ میں کھلی کچہری سے خطاب کریں گے۔ تھانہ بالاکوٹ میں منعقد کی جانے والی محکمہ پولیس کی مقامی سطح پر یہ پہلی بار کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے جسے عوامی، سماجی اور مذہبی حلقوں نے بھرپور سراہا ہے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کے موقع پر بالاکوٹ، تحصیل بالاکوٹ خصوصاً گڑھی حبیب الله، کاغان، ناران، بٹہ کنڈی، شوہال، بسیاں و دیگر علاقوں سے عوام کی کثیر تعداد شرکت کرے گی اور اپنے مسائل و مشکلات تحصیل بالاکوٹ میں پولیس سربراہ اے ایس پی سرکل بالاکوٹ دانیال احمد سامنے رکھیں گے۔

مقامی شخصیات،سول سوسائٹی اور مذہبی و کاروباری اور دیگر حلقوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کھلی کچہری میں بھرپور شرکت اور اپنے مسائل و مشکلات پولیس ذمہ دار افسر کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔