الیکشن کمیشن نے 2018ء کے عام انتخابات کیلئے 9 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کا آغاز کر دیا

پیر 5 مارچ 2018 22:10

الیکشن کمیشن نے 2018ء کے عام انتخابات کیلئے 9 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن نے 2018ء کے عام انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 9 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کا آغاز لیڈ ٹرینرز کی ٹریننگ کرکے شروع کر دیا۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق لیڈ ٹرینرز کی ٹریننگ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 88 لیڈ ٹرینرز کو تربیت دی جا رہی ہے جو کہ 5 مارچ 2018ء سے شروع ہو کر 16 مارچ تک چاروں صوبوں کے دارالحکومتوں میں ہو گی۔ تمام لیڈ ٹرینرز الیکشن کمیشن کے آفیسرز ہیں۔ یہ 9 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کا پہلا مرحلہ ہے۔ دوسرے مرحلہ میں 3 ہزار ماسٹرز ٹرینرز کو تربیت دی جائے گی جو یکم اپریل 2018ء سے شروع ہو گی۔ اس کے بعد پولنگ عملے کو تربیت دیں گے، یہ مرحلہ مئی 2018ء سے شروع کیا جائے گا۔ ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کے بعد ٹریننگ کے مراحل الیکشن 2018ء سے پہلے ترتیب دیئے گئے منصوبہ کے مطابق مکمل کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :