ہماری کامیابیوں کا راز درست حکمتِ عملی اور دہشت گردی سے نمٹنے کی بہترین پالیسی اور جرات مندانہ اقدامات ہیں،
صنعتی شعبے کے لیے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا،اپنے دوستوں کو پورے اعتماد کے ساتھ معدنیات، توانائی ، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مالیاتی خدمات، سیاحت، زراعت اور کان کنی سمیت کئی دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، صدر مملکت ممنون حسین کا راولپنڈی چیمبرآف کامرس کی جانب سے سفارتکاروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب
پیر 5 مارچ 2018 22:57
(جاری ہے)
صدرِ مملکت نے کہا کہ ہماری ان کامیابیوں کا راز درست حکمتِ عملی اور دہشت گردی سے نمٹنے کی بہترین پالیسی اور جرات مندانہ اقدامات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں ہونے والی جنگوں اور خونریزی کے نتیجے میں گزشتہ برسوں کے دوران ہمیں بے پناہ جانی و مالی نقصان اٴْٹھانا پڑا۔ حکومتِ پاکستان نے سفارت کاری، سیاسی روابط اور انتظامی اقدامات کے ذریعے ان معاملات کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کی جس کا نتیجہ سامنے ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں بد امنی پر مکمل طور پر قابو پالیا جائے گا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کی محنت نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے۔ صنعتی شعبے کے لیے لوڈ شیڈنگ کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا گیا اور ہمارے کارخانے اطمینان بخش رفتار سے چلنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں رواں مالی سال کے دوران ہماری برآمدات میں تقریباً سوا گیارہ فیصد اضافہ ہوا اوریہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔صدرِ مملکت نے کہا کہ وزارت تجارت آئندہ پانچ برسوں کے لیے اسٹریٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد پاکستانی مصنوعات کا مؤثر تعارف، علاقائی مواصلاتی رابطوں کی فعالی ، تجارتی ماحول کو مزید بہتر اور کاروبار دوست بنا نا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مؤ ثر رسائی کے لیے کئی دو طرفہ اور کثیر الجہتی تجارتی سمجھوتے کیے ہیں جبکہ کئی معاہدوں پر کام جاری ہے جن کے ذریعے ہمارے برآمد کنند گان کو آسانی ہوگی۔ان معاہدوں سے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ باہمی تجارت میں مزید بہتری آئی جبکہ جی ایس پی پلس کے ذریعے یورپی یونین کے ممالک میں رسائی ملنے سے کاروباری سرگرمیوں میں وسعت پیدا ہو ئی۔صدرِ مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری نے پاکستان میں پہلے سے موجود پر کشش مواقع میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے کے مختلف ممالک کے درمیان فاصلوں میں کمی لانے والا یہ منصوبہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بن رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری ان امکانات سے مستفید ہونے کے لیے راہداری اورمتعلقہ منصوبوں سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کاجائزہ لے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ عالمی برادری کی پاک چین اقتصادی راہداری جیسے عظیم الشان منصوبے میں دلچسپی نہ صرف اس خطے بلکہ دنیا بھر کی کاروباری فضا میں خوشگوار تبدیلی کا ذریعہ بنے گی۔ صدرِ مملکت نے کہا یہ اشاریے پاکستان کے بہترین تجارتی مستقبل کی نشاندہی کرتے ہیں، لہٰذا ہم اپنے دوستوں کو پورے اعتماد کے ساتھ معدنیات، توانائی ، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مالیاتی خدمات، سیاحت، زراعت اور کان کنی سمیت کئی دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ اس سلسلے میں پاکستان میں کام کرنے والی سفارتی برادری بھی اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ سفارتی برادری کے پاکستان کے صنعتی ،تجارتی اور پیشہ ورانہ اداروں سے خوشگورار تعلقات اور اس طرح کی تقریبات میں پرجوش شرکت ہمارے بارے میں ان کے مثبت تاثرات کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے واضح ہوتاہے کہ دوست ممالک پاکستان کے ساتھ سرکار ی اور نجی ہر دوسطح پر باہمی تجارت میں اضافے کے خواہش مند ہیں۔پاکستان اس سلسلے میں ہر پیش رفت، باہمی تجارت اور مشترکہ منصوبوں سمیت تمام شعبوں میں ان کی دلچسپی اور سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.