Live Updates

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 6 مارچ 2018 00:45

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ2018ء) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کراچی کی بڑی جماعت ایم کیو ایم کی بھی بڑی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

رشید گوڈیل عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے۔

رشید گوڈیل ایم کیو ایم کی اندرونی لڑائیوں سے شدید نالاں ہیں اور کافی عرصہ سے پارٹی کے فیصلہ سازی کے عمل سے بھی دور ہیں۔ جبکہ 2 برس قبل الطاف حسین کی مخالفت کرنے پر ان پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اب رشید گوڈیل نے ایم کیو ایم سے برسوں کا ناطہ توڑتے ہوئے تحریک اںصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات