جعلی ادویات کیس: سپریم کورٹ کے حکم پر جنسی ادویات بنانے والی کمپنی کا مالک عثمان گرفتار

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 6 مارچ 2018 10:32

جعلی ادویات کیس: سپریم کورٹ کے حکم پر جنسی ادویات بنانے والی کمپنی کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2018ء) سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی ادویات بنانے والی کمپنی کے مالک عثمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ عدالت نے تین گھنٹے میں فیکٹری سیل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں جعلی ادویات بنانے والی کمپنی کے خلاف ڈریپ کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہدایت کی ابھی جا کر اسکی ادویات کی فیکٹری بند کریں ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اس شخص کی فیکٹری پر ٹیک اوور کرے ، سب سے پہلے دوا ساز فیکٹری کا جائزہ لینا ہے ، کمپنی غیر معیاری ادویات بنا رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے آرپی او بہاولپور کو معطل کر دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ یہ کون سا ڈی آئی جی ہے جو اس کی حمایت کرتا ہے ؟ اس ڈی آئی جی کی وردی اترواتا ہوں ، آئی جی پنجاب اپنے ڈی آئی جی کی تحقیقات کریں۔ کمپنی کے مالک پر الزام ہے کہ وہ 22 غیر رجسٹرڈ ادویات بناتی ہے جس میں جنسی دوائیں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :