ْکاشتکار گندم میں دانہ بنتے وقت آبپاشی موسمی پیشن گوئی کو مدنظر رکھ کر کریں، محکمہ زراعت

منگل 6 مارچ 2018 11:23

لاہور۔6 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2018ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ گندم کے سٹوں میںدانہ بھرائی اور دانہ دودھیا حالت کے نازک مرحلہ پر آبپاشی کریں۔ اس مرحلہ پر پانی کی کمی اور گرمی کی وجہ سے دانہ پچک کر کمزور اور پتلا رہ جاتاہے جس سے پیداوار میںخاطرخواہ کمی واقع ہو جاتی ہے۔ گندم کی فصل میںیہ مرحلہ کاشت کی120سے 130 دن بعد آتاہے۔

گندم کی فصل کو اس مرحلہ پر پانی لگانا انتہائی ضروری عمل سمجھا جاتاہے کیونکہ پودا ابھی ہرابھرا ہوتاہے اورسٹوں میں دانہ بننے کا عمل مکمل ہونے میں ابھی کافی وقت درکار ہوتا ہے۔کاشتکار گندم میں دانہ بنتے وقت آبپاشی کا عمل موسمی پیشن گوئی کو مدنظر رکھ کر کریں۔ انٹرنیٹ ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعے پنجاب کے ہر ضلع کا موسم قبل از وقت ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

موسمی حالات اور پیشن گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے آبپاشی کا فیصلہ کریں۔اگر بارش یا آندھی کا امکان ہو تو آبپاشی کا عمل کچھ دنوں کے لئے مئوخر کردیں اور دن کی بجائے شام کو ہوا رُک جانے پر ہلکی آبپاشی کریںتاکہ سٹے بھاری ہونے کی وجہ سے فصل گرنے سے بچی رہے۔ دانہ بنتے وقت فصل کو کھاد کی کمی کی صورت میں آبپاشی کے ساتھ 5سی10کلو گرام فی ایکٹر حل پذیر پوٹاش فرٹیگیش کے طریقے سے ڈال دی جائے یا پھر فولیئر سپرے ایک فیصداین پی کے یعنی ایک کلوگرام این پی کے حل پذیر100 لیٹر پانی فی ایکٹر ملا کر سپرے کرنے سے پھرپور پیداوار حاصل ہوتی ہے۔