الیکشن کمیشن:سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس،14مارچ تک ثبوت طلب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 مارچ 2018 16:29

الیکشن کمیشن:سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس،14مارچ تک ثبوت طلب
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 مارچ 2018ء) : الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لے لیا ہے، سیاسی جماعتوں کے قائدین 14مارچ تک ثبوت فراہم کریں تاکہ کاروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں اور شکایت کرنے والے ارکان اسمبلی سے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق ثبوت مانگ لیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ہارس ٹریڈنگ کی شکایت کرنیوالے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے قائدین 14مارچ تک ثبوت فراہم کریں۔ہارس ٹریڈنگ سے متعلق ارکان پارلیمنٹ کے بیانات بھی شائع ہوئے ہیں۔شکایت کرنیوالے مبینہ ہارس ٹریڈنگ کیخلاف ثبوت دیے جائیں۔ہارس ٹریڈنگ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :