ماہرین زراعت کی مونگ پھلی کی کاشت 15مارچ سے شروع کر نے کی ہدایت

منگل 6 مارچ 2018 17:50

عارفوالا۔6 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ مونگ پھلی کی کاشت 15مارچ سے شروع کردیں ،تاہم موزوں ترین کاشت کا وقت وسط مارچ سے لے کر 30 اپریل تک ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ مونگ پھلی بارانی علاقوں میں موسم خریف کی اہم ترین نقدآور فصل ہے ،خاص طور پر پوٹھوہار میںموسم خریف کی کوئی بھی ایسی فصل نہیں جومونگ پھلی کے مقابلے میںنقدآمدنی دیتی ہو۔