سعودی عرب ، صحرا میں کھو جانے والے شہریوں کو 3 دن کی لگاتار کوششوں کے بعد ڈھونڈ لیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 6 مارچ 2018 17:27

سعودی عرب ، صحرا میں کھو جانے والے شہریوں کو 3 دن کی لگاتار کوششوں کے ..
دمام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ2018ء)  سعودی عرب مشرقی ریجن میں ڈیوٹی پر مامور کوسٹ گارڈ زنے ربع الخالی صحراء میں گم ہونے والے 3 شہریوں کو تلاش کر لیا ہے ۔ مکہ اخبار کے مطابق کوسٹ گارڈز کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی تھی کہ 3 شہری 2 دن سے غائب ہیں جو صحرائی علاقے میں تفریح کیلئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

گمشدہ افراد کا رابطہ بھی اپنے ساتھی سے منقطع ہو چکا تھا ۔ مذکورہ افراد کے بارے میں رپورٹ درج ہونے کے بعد کوسٹ گارڈز نے انکی تلاش شروع کر دی جس کے لئے فضائی یونٹ کی بھی مدد حاصل کی گئی۔ امدادی یونٹ نے بالاخر تینوں گمشدہ افراد کو صحراء میں تلاش کر لیا جن کے پاس پانی بھی ختم ہو چکا تھا تاہم انکی صحت بہتر بتائی جاتی ہے ۔ گمشدہ افراد کے موبائل کی بیٹری بھی جواب دے چکی تھی ۔

متعلقہ عنوان :