کویت نے بنگلہ دیشی ورکروں پر پابند ی عائد کر دی

منگل 6 مارچ 2018 18:36

کویت نے بنگلہ دیشی ورکروں پر پابند ی عائد کر دی
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2018ء) کویتی وزارت داخلہ نے فوری طور پر بنگلہ دیش سے ورکروں کی بھرتی پر پابندی عائد کر دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جو بنگالی ورکرز اس وقت کویت میں موجود ہیں ان پر بھی پابندی عائد ہے جس کے مطابق وہ صرف اس مالک کے ماتحت ہی کام کر سکتے جس کے پاس ذاتی گھر ہو۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کا مزید کہناہے کہ بنگلا دیشی ورکروں پر پابندی لگانے کا منصوبہ ان کی کویت میں بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ کر لگایا گیاہے۔ اورپچھلے ہفتے کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت کویت میں دو لاکھ بنگلہ دیشی شہری موجود ہیں۔کویتی وزارت داخلہ ترجمان کا کہناہے کہ مستقبل میں ایسے مزید اقدامات کیے جاسکتے ہیں ،تاکہ ملکی محکموں میں اپنے شہریوں کو بھی ملازمت کے مواقع مل سکیں

متعلقہ عنوان :