اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا 37واں اجلاس میں کشمیری وفد کی ڈائریکٹر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشن سے ملاقات

ملاقات میں میچل فراسٹ کی مقبوضہ کشمیر میں علمبرداران انسانی حقوق، صحافیوں، وکلاء کے ساتھ بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں اور مظالم کی طرف توجہ دلائی

منگل 6 مارچ 2018 18:45

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2018ء) اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے 37 ویں اجلاس کے موقع پر کشمیری وفد جس کی سربراہی سردار امجد یوسف ایگزیکٹو ڈائریکٹر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشن کر رہے تھے نے جنیوا میں میچل فراسٹ سپیشل رپورٹر برائے تحفظ عملداران انسانی حقوق سے ملاقات کی۔ وفد نے ملاقات میں میچل فراسٹ کی مقبوضہ کشمیر میں علمبرداران انسانی حقوق، صحافیوں، وکلاء کے ساتھ بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں اور مظالم کی طرف توجہ دلائی اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے انسانی حقوق ان مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت سے جواب طلبی کرے اور ان مظالم کو روکنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

وفد نے سپیشل رپورٹر سے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر بلااشتعال گولہ باری کر کے بے گناہ افراد کا قتل عام کر رہا ہے اور خطے میں جنگی جنون پیدا کر کے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹا کر قتل عام کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے تاکہ کشمیری حق خودارادیت کی تحریک سے دستبردار ہو جائیں۔

(جاری ہے)

وفد نے میچل فراسٹ کی توجہ کشمیر صحافی کامران یوسف جسے چند ماہ قبل قابض انڈین فوج نے غداری کے مقدمہ میں گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا ہے۔

وفد سے میچل فراسٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ کامران یوسف کی فوری رہائی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے تاکہ مقبوضہ کشمیر کے صحافی حضرات جو پہلے سے ہی خوف اور کرب میں مبتلا ہیں آزادی سے اپنی پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دے سکے۔ وفد نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ پر پابندی اور وکلاء پر بے بنیاد مقدمات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے ان خلاف ورزیوں کو فوراً بند کرانے کا مطالبہ کیا۔ وفد میں سردار امجد یوسف کے علاوہ ممبر حریت کانفرنس حسن بناہ، ممبر حریت کانفرنس پرویز احمد ایڈووکیٹ، شمیم شال اور شگفتہ اشرف شامل تھیں۔۔۔۔راٹھور