پی آئی اے کی باری آگئی

لیز پر حاصل کئے گئے جہازوں کے معاہدے میں اربوں روپے کے مالی بدعنوانیوں کے انکشاف ،نیب کا ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

منگل 6 مارچ 2018 19:39

پی آئی اے کی باری آگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2018ء) پی آئی اے میں اربوں روپے سے کراچیہ پر حاصل کئے گئے جہازوں کی تفصیلات منظر عام پر آئیں ۔ کرپشن اور بددیانتی پر نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں پی آئی اے میں 37 جہاز ڈرائی اور ویٹ لیز پر حاصل کئے گئے اور یہ جہاز ترکی کی ایئرکمپنیوں سے حاصل کئے گئے جس میں اربوں روپے کی مالی بدعنوانیاں سامنے آئی ہیں ۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ڈرائی لیز پر 18 جہاز جبکہ ویٹ لیز پر 19 جہاز حال کئے گئے ۔2جمبو جیٹ جہاز ایئرلینڈ سے حاصل کئے گئے تھے۔ جو ابھی تک پی آئی کے ہوائی بیڑے میں شامل ہیں ۔5 جہاز ترکی کی کمپنی کورڈن ایئرلائنز سے حاصل کئے گئے جو اب واپس کمپنی کو دے دیئے گئے ہیں جبکہ 5 جہاز ترکی پیگاسس نامی کمپنی سے حاصل کئے گئے تھے جن میں 4 آپریشنل ہیں اور اہیک جہاز واپس کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف دور میں چیکوسلوکیہ کی 2 ایئر کمپنیاں سمارٹ ونگ اور ٹریول سروس سے بھی ایک ایک جہاز لیز پر حاصل کئے گئے تھے سابقہ حکومت نے بلغاریہ کی ایئردایا کمپنی سے 3 جہاز حاصل کئے جو اب واپس کر دیئے گئے ہیں جبکہ اردن کی ہوائی کمپنی سے بھی ایک جہاز لیز پر حاصل کیا گیا تھا جو واپس کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف حکومت نے ملائیشیا کی ایئرکمپنی ایئر ایشیا ایکسیس سے 2 جہاز لیر پر حاصل کئے تھے جو واپس کر دیئے گئے جبکہ سری لنکا کی ہوائی کمپنی سے بھی ایک جہاز حاصل کیا گیا تھاجو واپس کر دیا گیا۔

ویٹ لیز پر 19 جہازوں میں سے 12 جہاز بوئن گ 737 جبکہ 4 جہاز ایئربیس سیریز 320A جبکہ 3 جہاز ایئربس سیریز 330A ساخت کے تھے ۔ ڈرائی لیز پر حاصل کئے گئے جہازوں میں برمودا جزیرہ کی کمپنی اٹاوہ لیزنگ لمٹیڈ سے 5 جہاز ڈرائی لیز پر لئے گئے تھے جو ابھی تک پی آئی اے کے ایئربیڑے میں شامل ہیں یہ کمپنی اس جزیرہ میں ہے جہاں 800 سے زائد پاکستانیوں نے لوٹی ہوئی دولت چھپا رکھی ہے جس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز بھی شامل ہے ۔ ۔