موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں 7لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے،ڈی ایف او

منگل 6 مارچ 2018 20:06

مظفر گڑھ۔6 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2018ء) ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد عظیم بھنگو نے کہا ہے کہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں 7لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے ، محکمہ جنگلات ضلع بھر میں 3لاکھ پودے لگائے گا، مہم کے دوران تحصیل مظفرگڑھ اور تحصیل علی پور میں کیکر کے اور سفیدے کے ایک ، ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے، تحصیل جتوئی اور خان پور کے جنگلات میں شیشم کی3لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ تحصیل مظفرگڑھ اور تحصیل علی پور میں مختلف اقسام کے 2لاکھ پودے لگائے جائیں گے ، انہوں نے بتایا کہ خوشاب مظفرگڑھ روڑ ، ٹی پی لنک کینال کے نکاروں، ہیڈ بکائنی، کوٹلہ سادات اور کنل سندیلہ کے جنگلات میں اب تک ایک لاکھ پودے لگائے جاچکے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ درخت نہ صرف زمین کا زیور ہیں بلکہ یہ انسانی زندگی کو آکسیجن فراہم کرنے کا بھی قدرتی ذریعہ ہے ، صنعتی ترقی نے انسانی زندگی کو سہل تو بنایاہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ صنعتوں سے نکلنے والا دھواں اور زہریلامادہ ماحولیاتی آلودگی کا بھی باعث بن رہا ہے جس کے تدارک کے لیے زیادہ سے زیادہ شجر کاری وقت کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ ایک صنعتی علاقہ ہے ،ضلع کی آب وہوا کو معتدل رکھنے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ضلع میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں، جس سے ضلع کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور آب و ہوا میں بھی مثبت تبدیل واقع ہوگی، انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے ساتھ ساتھ دیگر محکمہ جات کے افسران بھی موسم بہار کی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کو حصہ لیں اور ان کو دئیے جانے والے اہداف کے مطابق زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔

متعلقہ عنوان :