نئی حلقہ بندیوں کا اعلان، دانیال ہائوس نے بھی راولپندی میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

ابتدا 9مارچ کو دانیال ہائوس راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے کی جائے گی سینیٹر چوہدری تنویر کی سربراہی میں کنونشن میں مریم نواز خصوصی شرکت کریں گی

منگل 6 مارچ 2018 21:54

نئی حلقہ بندیوں کا اعلان، دانیال ہائوس نے بھی راولپندی میں انتخابی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے اعلان کے ساتھ ہی دانیال ہائوس نے بھی راولپندی میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کی ابتداء 9مارچ کو دانیال ہائوس راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے کی جائے گی سینیٹر چوہدری تنویر کی سربراہی میں ہونے والے کنونشن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز خصوصی شرکت کریں گی ان خیالات کا اظہارسنیٹر چوہدری تنویر خان نے دانیال ہائوس میںورکر کنویشن کی تیاری کے حوالے سے مشاروتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیااجلاس میں مسلم لیگ ن راولپنڈی کے سیکریٹری جنرل حاجی پرویز ،اراکین اسمبلی ملک ابرار، ملک افتخار ، چوہدری سرفراز افضل ، ڈاکٹر جمال ناصر ، راجہ ارشد محمود، ملک یاسر رضا ، چوہدری چنگیزخان ، ملک جہانگیر ، چوہدری عمران اور تمام ممبران کنٹونمنٹ بورڈ سیما جیلانی طاہرہ اور نگزیب سمیت دیگر قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی چوہدری تنویر خان نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ہم سب متحد ہے اور 2018کا الیکشن مسلم لیگ ن سویپ کریں گی انہوںنے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مشکل وقت ہی نوازشریف کا فرنٹ میں آکر ساتھ دیا ہے اور انشااللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اور عوامی انقلاب آنے والے الیکشن میں مہریں لگا کر ثابت کروائے گے انہوں نے کہا کہ 9تاریخ کو ورکرز کنویشن میں مریم بیٹی کا شاندار استقبال کیا جائے گا جو کہ تاریخی ہو گا انہوںنے کہا کہ راولپنڈی سے تاریخ ساز جہد وجہد کا آغار ہو گا جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان لوگوں نے نوازشریف کو کمزور کر کہ کوئی بڑی کامیابی حاصل کی ہے ان کی غلط فیملی دور ہو جائے گی نواز شریف آج جوکہہ رہے ہیں اس میں میاں صاحب کی پاکستان کے ساتھ لازول محبت کی طویل دستان ہے پیپلزپارٹی اپنی کریشن اور مال بنائو پالیسی کی وجہ سے عوامی حمایت کھو بیٹھی ہے یہ ایٹمی طاقت موٹروے، میٹرو، اورنج ٹرین اوربجلی کے کارخانے سب نوازشریف کی جانب سے عوام کو تحفے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی ۔