کسٹم حکام نے بیرون ملک سے سمگل ہونے والے 130قیمتی موبائل فون برآمدکر لئے

منگل 6 مارچ 2018 22:16

کسٹم حکام نے بیرون ملک سے سمگل ہونے والے 130قیمتی موبائل فون برآمدکر ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2018ء) کسٹم حکام نے بیرون ملک سے سمگل ہونے والے 130قیمتی موبائل فون برآمدکر لئے ہیں ذرائع کے مطابق بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر دوبئی کی نجی پرواز ای وائی 231کے ابو ظہبی ذریعے اسلام آباد پہنچنے والے برطانوی شہری محمد رفیق کے سامان کی چیکنگ کے دوران بیگ سے 130سمارٹ موبائل فون برآمد کر کے محمد رفیق کو حراست میں لے لیا تاہم کسٹم حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد موبائل فون ضبط کر کے مسافر محمدرفیق کو جانے کی اجازت دے دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :