رینجرز نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، اسلحہ و منشیات برآمد

منگل 6 مارچ 2018 22:34

رینجرز نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، اسلحہ و منشیات برآمد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ ڈاکس کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد عالمگیر عرف عالم اور نوید عرف پچیس کو گرفتار کیا جن کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور نجی میڈیا ہاؤس پر حملے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ بلدیہ اور اتحاد ٹاؤن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان شاہ حسین اور محمد اسلم عرف راڈو کو گرفتار کیا۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :