کفر کی قوتیں پوری دنیا میں مسلمانوں کو نشانہ بناکر دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک

مسلم حکمران مسلمانوں کے تحفظ کیلئے نہیں نکلے تو انفرادی حیثیت میں اُمت مسلمہ کے خلاف جہاد کا اعلان کردیں گے،ثروت اعجاز قادری

منگل 6 مارچ 2018 22:41

کفر کی قوتیں پوری دنیا میں مسلمانوں کو نشانہ بناکر دنیا کے امن کو تباہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہکفر کی قوتیں پوری دنیا میں مسلمانوں کو نشانہ بناکر دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں،شام میںصوفی ازم کے ماننے والوں پر بمباری کرکے معصوم بچوں ،خواتین اور بوڑھوں کا قتل کیا جارہا ہے ،روس اور امریکہ دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں شام ،بھارت ،سری لنکا اور برما میں مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ،مسلم حکمران مسلمانوں کے تحفظ کیلئے نہیں نکلے تو کہیں ایسا نہ ہو انفرادی حیثیت میں اُمت مسلمہ کفر کی قوتوں کے خلاف جہاد کا اعلان کردیں ،مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدار ہوں مسلمانوں کی جان ومال سے آگ وخون کی ہولی کھیلی جارہی ہے ،پاکستان سنی تحریک بیداری اُمت مسلمہ کیلئے جمعہ کو یوم اتحاد اُمت کے طور پرمنائیگی ، ملک گیر سطح پر شام کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور عالمی برادری کے ضمیروں کو جھنجھوڑنے کیلئے مظاہرئے کئے جائینگے ،شام کی سرزمین اُمت مسلمہ کو مدد کیلئے پکار رہی ہے ،مسلمانوں کے دل شام ،کشمیر ،بھارت ،سری لنکا ،برما کے مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم پر افسردہ ہیں ،آج پوری اُمت مسلمہ صلاح الدین ایوبی ،محمود غزنوی ،محمد بن قاسم سے اسلامی مجاہدوں کو پکار رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کراچی کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مظلوم مسلمانوں پر ظلم وبربریت کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے ،اقوام متحدہ اپیلو ںسے کام چلارہی ہے ،شام میں ایک مہینے کی جنگ بندی کی قرار داد کے باوجود شام میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے جو تشویشناک عمل ہے ،انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف خاموش رہنا یزیدیت ہے ،مسلم حکمران مظلوم مسلمانوں کے تحفظ کیلئے یکجا ہوکر کام کریں ،یہود ونصاری ٰ پوری دنیا میں مسلمانوں کو کمزور کرکے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ،مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدار نہیں ہوئے تو تاریخ انہیں معاف نہیں کریگی ۔

متعلقہ عنوان :