پنجاب میں سٹرابری کی پیداوار میں اضافہ

بدھ 7 مارچ 2018 15:07

فیصل آباد۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ پنجاب میں سٹرابری کی پیداوار میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مذکورہ پرکشش ، خوبصورت ، ذائقہ دار پھل وٹامن سی کے حصول کااہم ترین ذریعہ اور بے شمار غذائی و طبی خصوصیات کاحامل ہے لہٰذا باغبان و کاشتکار بھر پور مالی منفعت حاصل کرنے کیلئے سٹرابری کی کاشت کو مزید فروغ دیں تاکہ مذکورہ پھل کی طلب کو پورا کرنے میں مدد مل سکے۔

انہوںنے بتایاکہ جہاں سٹرابری کے پھل کو موسم گرما کے دوران انتہائی پسندیدگی سے کھایاجاتاہے وہیں اس کی دیگر مصنوعات جام ، جیلی، مربہ ، چٹنی تیارکرکے اسے بیرون ممالک برآمد بھی کیاجارہاہے۔انہوںنے کہاکہ سٹرابری وٹامن سی کے حصول کا اہم ترین ذریعہ ہے جس کے 100 گرام پھل میں 52 سے 64ملی گرام تک وٹامن سی پایاجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اگرچہ اس وقت پسرور ، سیالکوٹ ، گجرات ، جہلم ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، وادی سون سکیسر ، خوشا ب ، سرگودھا ، لاہور ، قصور ، شیخوپورہ اور بعض دیگر اضلاع میں رواں سال سٹرابری کی پیداوار میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہواہے تاہم اس میں مزید توسیع کی گنجائش بھی موجود ہے۔

انہوںنے کہاکہ سٹرابری کے پھل کی زیادہ سے زیادہ پیداوار سے ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ اس کی تیارکردہ مصنوعات برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کاحصول بھی یقینی بنایاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :