دبئی ، گرفتاری کے دوران پولیس آفیسرپرحملہ کرنے پرامارتی سپاہی کو ایک سال جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 7 مارچ 2018 17:09

دبئی ، گرفتاری کے دوران پولیس آفیسرپرحملہ کرنے پرامارتی سپاہی کو ایک ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2018ء)  مقامی ذرائع کے مطابق دبئی میں ایک سپاہی کو گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی گاڑی جان بوجھ کر پولیس آفیسر پر چڑھانے کی کوشش کرنے کے جرم میں ایک سال جیل کی سزا سنا دی گئی۔ یہ 30 سالہ امارتی سپاہی کیس کی پہلی سنوائی میں عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوا تھا۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر نے اس سپاہی پر جان بوجھ کر پولیس آفیسر کو گاڑی کے نیچے کچلنے ، زخمی کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا چارج لگایا ہے۔

اس سپاہی نے جس پولیس آفیسر پر حملہ کیا تھا اس کے ساتھ جائے حادثہ پر ایک اور آفیسر موجود تھا جسنے سپاہی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی ۔ ریکارڈ کے مطابق واقعہ 21 اگست 2017 کو پیش آیا تھا اور اسی دن دبئی کے الرفعہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ سپاہی جائے واقعہ سے فرار ہو گیا تھا جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ عدالت میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق پولیس آفیسر کے بازو کی کہنی میں چوٹ آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :