معاشرے میں بہت سارے مسائل عدم برداشت کی بدولت جنم لے رہے ہیں، ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے، راجہ محمد

ظفرالحق کا رضاربانی اور اراکین سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب

بدھ 7 مارچ 2018 20:00

معاشرے میں بہت سارے مسائل عدم برداشت کی بدولت جنم لے رہے ہیں، ڈائیلاگ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق نے چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اور اراکین سینیٹ کے اعزاز میں منگل کی شب دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت سارے مسائل عدم برداشت کی بدولت جنم لے رہے ہیںاور ضرورت اس بات کی ہے کہ جمہوری روایات کو فروغ دیتے ہوئے صبر و حوصلے کے ساتھ ایک دوسرے کو سننے اور ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں رضاربانی نے بطور چیئرمین سینیٹ جو روایات متعارف کرائی ہیں وہ بعد میں آنے والوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہو نگی ۔انہوں نے کہا ایوان بالاء ایک کنبہ ہے اور اس کا اپنا ایک مزاج ہے جو اسے منفرد بنتا ہے ۔قائد ایوان سینیٹ نے کہا کہ ایوان بالاء کی کارکردگی میں بہتری کے علاوہ ایوان کے اندر ایک منفرد نظم و ضبط دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ اور ریٹائرڈ ہونے والے اراکین سینیٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔عشائیہ میں وفاقی وزراء ، سینیٹرز اور اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :